میٹروبس کوتوڑنے اور لوٹ مار کرنیوالے 27ملزم جیل بھجوادیئے گئے

میٹروبس کوتوڑنے اور لوٹ مار کرنیوالے 27ملزم جیل بھجوادیئے گئے

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں میٹروبس کونقصان پہنچانے اور لوٹ مار کرنے کے مقدمہ میں گرفتار 27ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔تھانہ نشترکالونی پولیس نے ملزمان کوریمانڈختم ہونے پرگزشتہ روزعدالت میں پیش کیا،پولیس نے استدعاکی کہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے اس لئے انہیں جیل بھیج دیاجائے جس پرعدالت نے ملزمان کوجیل بھیجنے کاحکم جاری کردیا ہے ،ملزمان کے جیل بھجوانے کے احکامات کے بعد طارق مسیح، ندیم مسیح، نذیر طارق، ارشد آصف اوراشفاق سمیت 18ملزمان کی درخواست ضمانت ان کے وکیل طاہربشیر نے دائر کردی جس پر عدالت نے نشترکالونی پولیس سے 19 مئی کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیاہے تاہم اس کیس میں عدالت 20ملزمان کو پہلے ہی جیل بھجوا چکی ہے۔ ملزمان جیل

مزید : صفحہ آخر


loading...