امریکہ اور شہداء سے متعلق مولانا فضل الرحمن کے اخباری بیان کیخلاف دائر استغاثہ پر فیصلہ محفوظ

امریکہ اور شہداء سے متعلق مولانا فضل الرحمن کے اخباری بیان کیخلاف دائر ...

لاہور(نامہ نگار)امریکہ اور شہداء کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کے اخباری بیان کے خلاف 2013ء سے دائر استغاثہ پر فیصلہ محفوظ،جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انور ہنجرا 19مئی کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ سنائیں گے۔درخواست گزار حمید احمد ایاز نے اپنے وکیل اویس احمد کی وساطت سے 2013ء میں دائر استغاثہ میں موقف اختیار کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے اشتعال انگیزبیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور عقیدے کو ٹھیس پہنچی۔فضل الرحمان نے مبینہ طور پراپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ اگر کتا بھی قتل کردے گا تو اس کو بھی شہید کہوں گا۔ درخوست گزار نے استدعا کی تھی کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کی جائے،جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انور ہنجرا نے درخواست گزار کے وکیل اویس احمد کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،19 مئی کو درخواست کے قابل سماعت ہونے یا قابل سماعت نہ ہونے کا فصلہ سنایا جائے گا۔ فیصلہ محفوظ

مزید : صفحہ آخر


loading...