بھینس چوری کیس میں معطل ہیڈ کانسٹیبل کی بحالی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

بھینس چوری کیس میں معطل ہیڈ کانسٹیبل کی بحالی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

لاہور(نامہ نگار)ممبر پنجاب سروس ٹربیونل جوادالحسن نے بھینس چوری کیس میں معطل ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمدسرور کی بحالی کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وکلا کو بحث کے لئے 20مئی کو طلب کرلیا۔ممبر پنجاب سروس ٹربیونل جوادالحسن کی عدالت میں سی سی پی او آفس کے ہیڈ کانسٹیبل محمدسرور نے معطل کرنے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں ان کے وکیل ذوہیب عمران شیخ نے موقف اختیار کیا کہ سی سی پی او نے ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے بلاجوازفارغ کیا، کسی کو معطل کرنے سے پہلے محکمانہ انکوائری ہونا ضروری ہے۔ سی سی پی او کی طرف سے جواب داخل کرایا گیا کہ بھینس چوری کا الزام ثابت ہونے پر ہی محکمے نے ہیڈکانسٹیبل کومعطل کیا تھا ،عدالت نے جواب آنے پر وکلا کو بحث کے لئے آئندہ تاریخ پر طلب کرلیا۔ بھینس چوری اور معطلی

مزید : صفحہ آخر


loading...