کا بجٹ رواں مالی سال کے مقابلہ میں زیادہ ہو گا،مجتبیٰ شجاع

کا بجٹ رواں مالی سال کے مقابلہ میں زیادہ ہو گا،مجتبیٰ شجاع

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب کے مالی سال 2015-16 کے بجٹ کا حجم رواں مالی سال کے مقابلہ میں زیادہ ہو گا ۔ بجٹ میں اورنج لائن منصوبے اور بلدیاتی الیکشن کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔ آبادی کے تناسب سے جنوبی پنجاب کے لئے مجموعی بجٹ کا 36 فیصد مختص کیا جائے گا تاہم اس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔ آئندہ مالی سال میں سٹیٹ بینک اور مقامی بینکوں سے قرضے لینے کے بجائے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو ترجیح دی جائے گی ۔ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہ گریڈ چار کے ملازمین سے بھی کم ہے ۔ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کردی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سیشن میں چار قوانین منظور کرائے جائیں گے جس کے بعد موجودہ حکومت کے دوسرے پارلیمانی سال میں منظور کرائے کئے قوانین کی مجموعی تعداد 39 ہو جائے گی جو ایک نیا ریکارڈ ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سیشن میں قوانین ، آرٹینسز کے علاوہ آڈٹ رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ کے اعداد و شمار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے رواں مالی سال کے بجٹ میں بلدیاتی الیکشن کے لئے فنڈز مختص کئے گئے تھے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔ بلدیاتی اداروں کو بجٹ کے حوالے سے صوبائی فنانس کمیشن کے سلسلہ میں آئندہ چند روز میں اجلاس ہو گا ۔رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اب تک 60 فیصد بجٹ استعمال کیا گیا ہے مالی سال کے اختتام تک یہ شرح بڑھکر 75 سے 80 فیصد تک ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وفاق کہ بجٹ پانچ جون کو پیش ہو رہا ہے قابل تقسیم محاصل کے پیش نظر بجٹ کے حجم اور اہداف کے حتمی اعداد و شمار سامنے آ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں گریڈ چار کے ملازمین سے بھی کم ہے ان کی تنخواہ اور مراعات صوبے کے سب سے بڑے افسر کے برابر ہونی چاہیے اور اس میں ہر سال اضافہ بھی ہونا چاہیے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کردی ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کے مطالبات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیر اعلی کو سمری ارسال کی ہے کہ کمیٹی تشکیل دی جائے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...