قرعہ اندازی سے رہ جانے والے دو لاکھ دو ہزار افرادنے پرائیویٹ حج سکیم سے امیدیں وابستہ کر لیں

قرعہ اندازی سے رہ جانے والے دو لاکھ دو ہزار افرادنے پرائیویٹ حج سکیم سے ...

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی سے رہ جانے والے دو لاکھ دو ہزار افراد کی آخری امیدیں پرائیویٹ حج سکیم سے وابستہ ہو گئیں ،آج سے ملک بھر میں پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کے آغاز کے ساتھ ہی پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کے دفاتر سے معلومات لینے والوں کا رش بڑھ گیا ،پرائیویٹ اکانوی پیکج والوں کی موجیں ،سرکاری حج سکیم سے رہ جانے والے زیادہ افراد پرائیویٹ سستا حج پیکج ڈھونڈنے لگے ،پرائیویٹ سکیم کا کم ازکم پیکج سوا چار لاکھ مارکیٹ میں متعارف ہوا ہے، وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ سکیم کے لیے رابطہ کرنے والوں کوہدایت کی ہے وہ صرف رجسٹرڈ حج آرگنائزر سے رابطہ کریں اور نان رجسٹرڈاور سب ایجنٹ کے ہاتھوں سستے حج پیکج کے نام پر بُک ہونے سے بچیں یہ بھی کہا گیا ہے حج پیکج حاصل کرتے ہوئے سہولیات کا ایگریمنٹ ضرور سائن کریں اور رقم جمع کراتے ہوئے رسید حاصل کریں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...