صوبائی حکومتیں خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پالیسیاں ترتیب دیں ،احسن اقبال

صوبائی حکومتیں خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پالیسیاں ترتیب دیں ،احسن ...

 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ویژن 2025ء میں خوراک کی کمی پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ 18 ویں ترمیم میں خوراک اور زراعت صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں صوبائی حکومتیں خوراک کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پالیسیاں ترتیب دیں۔ وہیں قومیں ترقی کرتی ہیں جو خوراک کی کمی کا شکار نہیں ہوئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں خوراک کی کمی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں خوراک کی کمی بچوں کی ذہنی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے قوموں کی ترقی متاثر ہوتی ہے۔ آیوڈین‘ آئرن اور پروٹین بنیادی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ملک میں خوراک کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ پالیسیاں ترتیب دیں تاکہ خوراک کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد کو آگے لایا جائے تاکہ ترقی کے عمل کو بہتر بنایا جائے۔ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو خوراک کی کمی کا شکار نہیں ہوتی۔ حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے اس لئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر نیوٹریشن اینڈ کلینک قائم کئے جائیں گے احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر


loading...