بیجنگ،انوکھی مرغی نے منفرد انڈے دے کر گاؤں کے لوگوں کو چکرا دیا

بیجنگ،انوکھی مرغی نے منفرد انڈے دے کر گاؤں کے لوگوں کو چکرا دیا
 بیجنگ،انوکھی مرغی نے منفرد انڈے دے کر گاؤں کے لوگوں کو چکرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے ایک گاؤں میں پائی جانے والی انوکھی مرغی نے اپنے منفرد انڈوں سے عوام کے ساتھ ماہرین کو بھی چکرا دیا ہے۔ نان جنگ شہر کے گاؤں گاؤلان میں وانگ شیاؤبن نامی کسان کا چھوٹا سا پولٹری فارم ہے جہاں تقریباً 200 مرغیاں رکھی گئی ہیں۔ ان مرغیوں میں سے ایک ایسی بھی ہے جو عام انڈے سے تقریباً تین گنا بڑا انڈہ دیتی ہے اور اس انڈے کے اندر سے عام سائز کا ایک اور انڈہ بھی برآمد ہوتا ہے۔ وانگ کا کہنا ہے کہ سب مرغیوں کو ایک جیسی خوراک دی جاتی ہے جو عموماً سبزی، چاول اور کیڑے مکوڑوں پر مشتمل ہوتی ہے۔پولٹری ماہرین نے اس انوکھی مرغی پر تحقیق شروع کردی ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے وہ کس وجہ سے ڈبل انڈے دے رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -