روم ،مےئر نے اجڑا گاؤں بسانے کے لئے مفت گھر دینے کا اعلان کر دیا

روم ،مےئر نے اجڑا گاؤں بسانے کے لئے مفت گھر دینے کا اعلان کر دیا
 روم ،مےئر نے اجڑا گاؤں بسانے کے لئے مفت گھر دینے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (نیوز ڈیسک) اٹلی کے خوبصورت پہاڑ ماؤنٹ ایٹنا کے نظاروں، آلودگی سے پاک ماحول اور خوبصورت جنگلات کے قریب واقع تین قصبوں میں درجنوں گھر ایک یورو کی قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں، جبکہ کچھ گھر مفت بھی پیش کئے جارہے ہیں۔سسلی کے علاقے میں واقع قصبہ گانجی، پائیڈ مونٹ کا قصبہ کریگا لیگور اور ابروزی میں واقع قصبہ لیک مے مارسی وہ علاقے ہیں کہ جہاں کے اکثر باسی قدرتی آفات، معاشی بدحالی یا قزاقوں کے خوف سے اپنے گھروں کو چھوڑ گئے۔ اب یہ قصبے ویرانی کا منظر پیش کرتے ہیں اور ان کے میئر انہیں پھر سے آباد کرنے اور خوبصورت سیاحتی مقامات میں بدلنے کے لئے بے چین ہیں۔ ان قصبوں کے پرانے اور تاریخی گھر دلچسپی رکھنے والوں کو مفت فراہم کئے جائیں گے البتہ قصبوں کی انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ گھر لینے والے کو اس کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے لئے 25 ہزار یورو (تقریباً 30 لاکھ پاکستانی روپے) ایڈوانس ادا کرنا ہوں گے تاکہ ان گھروں کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق خوبصورت شکل دی جاسکے۔ مالکان اپنی پسند کے مطابق اضافی رقم خرچ کرکے انہیں خوبصورت سے خوبصورت ترین بناسکتے ہیں۔ قصبوں کے میئرز نے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ان کے پرانے گھروں کی جگہ تاریخی اور جدید حسن کے امتزاج والے نئے گھر موجود ہوں گے اور یہ علاقہ سیاحوں کی پسندیدہ ترین جگہ بن جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -