چھوٹی سی وین میں 50مسافروں نے سفر کر کے ریکارڈ بنا ڈالا

چھوٹی سی وین میں 50مسافروں نے سفر کر کے ریکارڈ بنا ڈالا
 چھوٹی سی وین میں 50مسافروں نے سفر کر کے ریکارڈ بنا ڈالا

  


 بیجنگ (نیوز ڈیسک) سفری سہولیات کی کمی اور مسافروں کی بڑی تعداد کے باعث اکثر گنجائش سے زیادہ مسافرون کو بسوں ویگنوں میں سوار کرلیا جاتا ہے لیکن چین میں مسافروں کی حیرت انگیز حدتک بڑی تعداد کو ایک وین میں ٹھونس کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔جنوبی شہر گوئی یانگ میں پولیس نے جب ایک وین کو روکا تو اس کے اندر مسافر سیٹوں پر بیٹھے ہونے کی بجائے ایک دوسرے کے اوپر دھرے نظر آئے۔ جب ایک پولیس والے نے وین کا دروازہ کھولا تو مسافر ایک ایک کرکے باہر آنا شروع ہوئے اور پولیس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب چھوٹی سی وین میں سے پانچ دس یا پندرہ بیس نہیں بلکہ پورے پچاس افراد برآمد ہوئے جن میں ڈرائیور بھی شامل تھا۔ وین میں مسافروں کی ناقابل یقین تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے اس موقع کی ویڈیو بھی بنالی۔مقامی پولیس کے مطابق وین میں ٹھونسے گئے چار درجن سے زائد افراد ایک مقامی کنسٹرکشن کمپنی کے ملازم ہیں اور کمپنی نے بچت کرنے کے لئے سب کو ایک ہی گاڑی میں ٹھونس کر کنسٹرکشن سائٹ تک لیجانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ملازمین کو متعدد گاڑیوں میں بٹھا کر ان کی منزل تک پہنچایا گیا جبکہ ڈرائیور کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...