شارجہ ،پاکستانی ڈرائیور نے اپنی ٹیکسی میں غلطی سے چھوڑے 26 ہزار درہم واپس کر دئیے

شارجہ ،پاکستانی ڈرائیور نے اپنی ٹیکسی میں غلطی سے چھوڑے 26 ہزار درہم واپس کر ...
 شارجہ ،پاکستانی ڈرائیور نے اپنی ٹیکسی میں غلطی سے چھوڑے 26 ہزار درہم واپس کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک دیانت دار پاکستانی ڈرائیور نے اپنی ٹیکسی میں غلطی سے چھوڑے گئے 26 ہزار درہم (تقریباًساڑھے 15لاکھ پاکستانی روپے) واپس کرکے شارجہ کے عوام کے ساتھ ساتھ شہر کے حکام کے دل بھی جیت لئے۔’’دی نیشنل‘‘ کے مطابق پاکستانی شہری نور زاد خان شارجہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ایک ماتحت ٹیکسی کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتے ہیں۔ انہیں ایک بریف کیس ملا جو ایک خاتون مسافر ان کی گاڑی میں بھول گئی تھیں۔ نور زاد خان نے نوٹوں سے بھرا بریف کیس روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے کردیا جہاں سے اسے بحفاظت اس کی مالکن تک پہنچادیا گیا۔پاکستانی ڈرائیور کے قابل فخر کارنامے کو شارجہ آر ٹی اے کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الجروان نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں تعریفی سند پیش کی اور مالی انعام سے بھی نوازا۔ اس موقع پر عبدالعزیز الجروان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری نور زاد خان کا کردار سب کے لئے ایمانداری اور دیانتداری کی روشن مثال ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -