انٹرنیٹ کی دیوانی خاتون نے کیفے میں بچے کو جنم دے دیا

انٹرنیٹ کی دیوانی خاتون نے کیفے میں بچے کو جنم دے دیا
 انٹرنیٹ کی دیوانی خاتون نے کیفے میں بچے کو جنم دے دیا

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں کچھ عرصے سے انٹرنیٹ کے نشے میں مبتلا نوجوانوں کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں لیکن پہلی دفعہ یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے کہ انٹرنیٹ کی لت میں مبتلا ایک خاتون نے ایک انٹرنیٹ کیفے میں بچے کو جنم دے دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق شین ڈونگ شہر سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی ولادت کا انکشاف اس وقت ہوا جب انٹرنیٹ کیفے میں بیٹھے لوگوں کو باتھ روم سے بچے کے رونے کی آواز آئی۔ نان چنگ کے علاقے میں واقع انٹرنیٹ کیفے کے ملازمین نے بتایا کہ انہیں یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ بچے کو جنم دینے والی خاتون دوبارہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے اپنی سیٹ پر پہنچ چکی تھی۔ ملازمین نے فوری طور پر ریسکیو ادارے کو فون کر کے ایمبولینس منگوائی اور ان کا کہنا ہے کہ خاتون بہت پرسکون نظر آرہی تھی اور وہ بچے کے کو لے کر خود ہی ایمبولینس میں سوار ہوئی۔ مقامی میڈیا میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ خاتون انٹرنیٹ کیفے میں اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کررہی تھی جس نے جیانگ سو شہر سے آنا تھا اور اسی انتظار کے دوران بچے کی ولادت ہوگئی۔ خاتون اور بچہ ہسپتال میں ہیں جہاں ان کی نگہداشت جاری ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...