وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان میں میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے واقعہ کی مذمت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والوں کو یہ طرز عمل زیب نہیں دیتا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اور ملتان میں فرائض کی ادائیگی کے دوران میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔