مولانا عبدالواسع کے قافلے پر حملہ ، محفوظ رہے

مولانا عبدالواسع کے قافلے پر حملہ ، محفوظ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء مولانا عبدالواسع کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں ۔ سیکورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے مولانا عبدالواسع پشین سے کوئٹہ آ رہے تھے لیکن راستے میں ان کے قافلے پر حملہ کر دیا گیا ۔ اس حملہ کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر اس حملہ میں محفوظ رہے ہیں ۔ حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ وہ جلسہ کر کے واپس آ رہے تھے جس دوران ان پر حملہ ہو گیا ۔ ابتدائی طور پر انہیں لگتا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا تاہم وہ اس حملہ کی تحقیقات کروائیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -