بادشاہی مسجد،شاہی قلعہ اور مینار پاکستان کی کینٹینوں پر چھاپے،اوور چارجنگ پر مالکان گرفتار
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر( مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چوپڑا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے بادشاہی مسجد،شاہی قلعہ اور مینارِ پاکستان کی کنٹینز میں اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے بادشاہی مسجد،شاہی قلعہ اور مینارِ پاکستان میں واقع 7کینٹینز کو چیک کیا۔چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ کینٹینز پر اوورچارجنگ کی جا رہی تھی جس پر امین اکبر چو پڑا نے کارروائی کرتے ہوئے کنٹینز کے مالکان سرور ،عامر،اسلم،عبدالمجید،عثمان ،ندیم اور اشتیاق کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ پبلک مقامات ،ہسپتالوں اور پارکوں کی کینٹینز پر عوام الناس کو گراں فروشی کے ذریعے لو ٹنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس قسم کے کریک ڈا ؤن کو جا ری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔