پرائس مجسٹریٹوں کے 704مقامات پر چھاپے،55چالان،75ہزار سے زائد جرمانہ

پرائس مجسٹریٹوں کے 704مقامات پر چھاپے،55چالان،75ہزار سے زائد جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 704مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر55 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 75,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 16افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر40 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے24 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔