سانحہ صفورا کے ذمہ داروں کو گولی سے اڑا دیا جائے،ملی مجلس شرعی
لاہور(نمائند ہ خصوصی)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا چورنگی سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد ،سیاسی،مذہبی اور سماجی جماعتوں کے جو بھی رہنما کارکن ہیں انہیں سر عام گولی سے اڑا دیا جائے اور نشان عبرت بنا دیا جائے۔پاکستا ن کواسلامی ممالک کے درمیان تنازعات میں غیر جانبدارارہ کر اتحاد امت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عالمی طاقتیں فرقہ واریت کے نام پراپنا کھیل کھیل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، عالمی انجمن خداام الدین کے میاں محمد اجمل قادری،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری،سید عبدالوحید شاہڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، جامعۃ المتنظر کے علامہ نیاز حسین نقوی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد ،دو قومی نظریے اور نظام مصطفےٰ کے نفاذ کے لئے خلوص کی اشد ضرورت ہے۔