عروج مصطفی ﷺ کا پرچم عرش کی چوٹی پر ہمیشہ لہراتا رہے گا،اشرف جلالی

عروج مصطفی ﷺ کا پرچم عرش کی چوٹی پر ہمیشہ لہراتا رہے گا،اشرف جلالی

 لاہور(نمائندہ خصوصی)امریکہ میں لگائی گئی گستاخانہ نمائش کے ردّ عمل میں تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کی طرف سے جمعۃ المبارک ’’معراج مصطفی ﷺ دائمی عروج کی صدا‘‘ کے موضوع پر پڑھایا گیا۔ اس موقع پر جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ معراج النبی ﷺ کا سبق یہی ہے کہ عروج مصطفی ﷺ کا پرچم عرش کی چوٹی پر ہمیشہ لہراتا رہے گا۔ ۔ ربّ کائنات جل جلالہ نے حضرت محمد مصطفےٰﷺ کو اپنے ہاں عرش پر بلا کر یہ واضح کردیا کہ جن کے پیار کی راہیں عرش تک کھلی ہوں فرش پر ان کے عشق و محبت کے قافلوں کو کون روک سکتا ہے۔یہ معجزہ قیامت تک کیلئے اُمت مسلمہ کو عروج کا لائحہ عمل عطا کر رہا ہے ۔مغربی دنیا کیلئے آج بھی وقت ہے کہ وہ ذلت و رسوائی سے بچنے کیلئے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دامن رحمت میں پناہ لے لے۔سانحہ کرچی میں داعش کے ملوث ہونے کی خبریں سیاسی اور عسکری قیادت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...