دکھاوے کے رمضان کی بجائے عملی طور پر قیمتیں کم کی جائیں،ثمینہ گھرکی

دکھاوے کے رمضان کی بجائے عملی طور پر قیمتیں کم کی جائیں،ثمینہ گھرکی

 لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ دکھاوے کے رمضان پیکج کی بجائے عملی طور پر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں لانا ہو گا اورعوام کو زخیرہ اندوزں کی لوٹ مار اور ناجائز منافع خوروں سے بچانا ہو گا رمضان ابھی آیا نہیں لیکن روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عام آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ اگر یہ کہا جائے کہ حکمران عوام کو سستی اشیاء خوردونوش مہیا کرنے میں بُری طرح سے ناکام ہو گئے ہیں     تو یہ بھی بے جا نہ ہو گا اس وقت حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے قوم کا سرمایہ غیر ضروری اور ناکام سکیموں پر خرچ کیا جارہا ہے ضرورت اس چیز کی ہے کہ اس سرمائے کو غریب کی حالت بہتر کرنے کی طرف خرچ کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...