محلات کے مکین سرمایہ دارحکمران ہمارے مسائل سے نابلد ہیں،اشرف بھٹی

محلات کے مکین سرمایہ دارحکمران ہمارے مسائل سے نابلد ہیں،اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بنیادی مسائل وہی حل کرسکتا ہے جس کوان کاسامنا ہومحلات کے مکین سرمایہ دارحکمران ہمارے مسائل سے نابلد ہیں۔عوام کوریلیف کی فراہمی اورمہنگائی پرقابوپاناان کے بس کی بات نہیں۔ابھی رمضان کی آمدآمد ہے مگر ضروریات زندگی کے نرخ آسمان تک پہنچ گئے ہیں۔ عوام اپنے روشن اورمحفوظ مستقبل کیلئے سابق صدرآصف زرداری اورپیپلزپارٹی کا ساتھ دیں تویقیناان کی کایاپلٹ جائے گی ۔    شریف برادارن کے ادوار میں مزدوروں اورکسانوں سمیت عام آدمی کے ایشوز کوبری طرح نظراندازکیا جاتا ہے اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہاکہ عوام کا پیسہ صرف وہاں لگایاجائے جہاں اس کی اشدضرورت ہے ،جنگلہ بس منصوبہ سفیدہاتھی ہے شریف برادران انتخابات میں جعلی کامیابی کے بعدووٹرزکواپنے حواریوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیتے ہیں۔ہمارے نمائندے کامیابی کے بعد ایک ایک ووٹرکی دہلیز پرجا ئیں گے،انہیں ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...