موجود ہ نظام میں غریب کے لئے کچھ بھی نہیں ہے،فرخ جاوید مون

موجود ہ نظام میں غریب کے لئے کچھ بھی نہیں ہے،فرخ جاوید مون

 لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے حق میں کرائے گئے جعلی سروے کودیکھ کرخوشیوں کے شادیانے بجارہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومتی ایم این ایزکے علاوہ ملک میں ہرکوئی حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں کیخلاف ہے۔ فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کوجعلی سروے نہیں دو وقت کی روٹی اوربجلی ،پانی اورروزگارچاہیے      تاکہ وہ بھی معاشرے میں سکون سے زندگی گزارسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...