سرمایہ داروں کی حکومت میں عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا،میاں ایوب

سرمایہ داروں کی حکومت میں عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا،میاں ایوب

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ایک سرمایہ دار اور بزنس مین کی حکومت میں عوام کوریلیف نہیں مل سکتا خودمہنگائی کرنے والے بھلا کیسے عوام کو ریلیف دیں گے رمضان کی آمد ہونے والی ہے لیکن ضروریات زندگی کی چیزوں کے نرخ کم ہونے کی بجائے آسمان تک پہنچ گئے ہیں عوام کا پیسہ عوام ہر خرچ کرنے کی بجائے جنگلہ بس جیسے فضول قسم کے منصوبوں پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔   انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ دارحکمران ٹولے کومزدوروں اورکسانوں کاخون چوسنے اوران کااستحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے عوام کے حقوق کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رہیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...