سانحہ صفوراچورنگی کامقدمہ 48 گھنٹے کے بعد درج ،ایف آئی آرکو سیل کردیا گیا

سانحہ صفوراچورنگی کامقدمہ 48 گھنٹے کے بعد درج ،ایف آئی آرکو سیل کردیا گیا

کراچی(آئی این پی)سانحہ صفورہ میں47 افراد کے جاں بحق اور 13افراد کے زخمی ہونے واقعے کی ایف آئی درج کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج واقع کے48 گھنٹے گزرنے جانے کے بعد جمعہ کو درج کرلی گئی،ایف آئی سچل تھانے میں درج کی گئی اور ایف آئی آر درج کرنے کے بعد سیل کردیا گیا،ایف آئی آر سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا کہ ایف آئی آر میں درج حساس نوعیت کے مندراج کے باعث سرمہر کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعے کے متعلق کچھ ایسے ثبوت ملے ہیں جنہیں فی الحال سیکیورٹی کی بناء پر منظر عام پر نہیں لایا جاسکتاہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...