صحافیوں کا مومن آغا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ

صحافیوں کا مومن آغا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اسمبلی کی پر یس گیلری سے صحافیوں نے صوبائی سیکرٹری اطلاعا ت مومن آغاکو ان کے عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کیلئے اسمبلی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا اور صحافی کالونی کے مسائل کے حل کیلئے بھی پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کیا۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اور صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے صحافیوں کو ان کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالرشید نے بھی صحافیوں کے مطالبات کی مکمل حمایت اور تا ئید کا اعلان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی پر یس گیلری کے صدر خواجہ نصیر لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری اور پر یس گیلری کے سیکرٹری قمر جبار کی قیادت میں صحافیوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس پر سپیکر کی ہدایت پر صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی قیادت میں صحافیوں سے ملاقات کر کے انکے بائیکاٹ ختم کر نے درخواست کی جس پرسپیکر نے صوبائی وزیر قانون ‘سیدزعیم حسین قادری اور رانا ارشد اور صحافیوں کے نمائندگان کو اپنے چیمبرمیں بلایا لیااور انکو یقین دہانی کروائی ہے کہ صحافی کالونی سمیت صحافیوں کے جو بھی مسائل ہوں گے ان کو تر جیح بنیادوں پر حل کیا جا ئیگا ۔