مسلمان نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے،عرفان مشہدی
لاہور( پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ دنیا اسلامی ممالک میں فر قہ وارانہ انتشار چاہتی ہے ، نا مو س رسالت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے مسلمان ہر بات بر داشت کر سکتا ہے لیکن نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا ہے، پا کستان کلمے کے نام پر بنا ہے اور قیامت تک قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے خلافہر سازش کا ہم سب مل کر مقا بلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب کے امیرقاضی عبدالغفار قادری نے کہا کہ اسلام کے نفاذ کی ذمے داری ارباب اقتدار پر ہے وہ اپنے منصب سے انصافکریں گے اور قانون توہین رسالت ؐ اور دینی مدارس کے خلافکوئی قانون پارلیمنٹ سے منظور نہ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء نے ہمیشہ اسلامی شائر کے تحفظ کے لئے جہد مسلسل کی ہے اور آج امت میں وحدت کے لئے ہم کوشاں ہیں۔