سانحہ صفورا میں بھارتی ایجنسی کا ملوث ہونا تشویشناک ہے،ناصر رمضان گجر

سانحہ صفورا میں بھارتی ایجنسی کا ملوث ہونا تشویشناک ہے،ناصر رمضان گجر

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے سانحہ صفورا میں بھارتی خفیہ ایجنسی راہ کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں را کے ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور پاکستان کی سلامتی اور ملک میں دہشت گردی کروانے پر بھارت پر پابندی لگوائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ فوج پہلے ہی دہشت گردی کے واقعات میں راہ کے ملوث ہونے پر حکومت کو ثبوت دی چکی تھی لیکن فوج کے ثبوت دینے کے باوجود حکومت نے سستی کا مظاہرہ کیا    اور کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا یہی وجہ کہ کراچی میں سانحہ صفورا جیسا افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں 45قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اس واقعہ میں بھی ر ا ء کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی روک تھام اور اس کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ ملک میں دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ ہو، اور امن و امان کی فضاء قائم ہو۔انہوں نے دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے بعد فوج کی جانب سے کراچی کے داخلی و خارجی راستے رینجر ز کے حوالے کرنے کو درست قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے کراچی کا امن و سکون بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...