بجلی کی طلب میں اضافہ ‘ شہروں میں 12اور دیہی علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

بجلی کی طلب میں اضافہ ‘ شہروں میں 12اور دیہی علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

 لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا ۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے سے ان علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا جس کے باعث ڈیمانڈ بڑھ گئی ۔ اے سی کا استعمال دوبارہ شروع ہو گیا ۔ تاہم گزشتہ روز مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ بند ہی رکھا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 16330 میگا واٹ جبکہ پیداوار 10510 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5720 میگا واٹ کا فرق رہا ۔ لیسکو ملازمین کی جانب سے نجکاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بند کئے جانے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ چار روز سے تاخیر کا شکار صارفین کی شکایات کے ازالہ کا کام گزشتہ روز سے شروع ہو گیا ۔ بارش کے باعث ٹرپ ہونے والے فیڈرز کو بحال کر دیا گیا زیادہ تر مقامات پر پیدا شدہ نقص بھی دور کر دیئے گئے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...