بھارت نے روش نہ بدلی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے،عبدالکریم آسی

بھارت نے روش نہ بدلی تو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے،عبدالکریم آسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالکریم خان آسی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی وارداتوں میں بھارتی ایجنسی ملوث ہے ،بھارت اپنی حدود میں رہے ورنہ پاکستان کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،اگر یہی حالات رہے تو تیسر ی عالمی جنگ کا آغاز ہو گا،جس کے بعد بھارت کو وجود تک باقی نہیں رہے گا۔ کراچی میں اسماعیلیوں کی بس پر حملہ میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں     ،پاک فوج کے ترجمان اور وزیر خارجہ بھی بھارت کو اس حوالے سے آغا کرچکے ہیں بھارت نے اپنی ایجنسی کو کنٹرول نہ کیا تو پاکستان کی بہادر فوج اس کو کنٹرول کرنے صلاحیت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،انہوں نے مزید کہا پاکستان نے جب بھی مذاکرات کیلئے ہاتھ بڑھایا ہے بھارت نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے مگر اب پاکستان بھارت کے بزدلانہ کاروائیوں کو سخت جواب دے گا۔