معیار تعلیم پر صرفاشرافیہ نہیں سب کا حق ہے،نعیم اللہ گل

معیار تعلیم پر صرفاشرافیہ نہیں سب کا حق ہے،نعیم اللہ گل

 لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم پر صرف اشرافیہ کا ہی حق نہیں اور نہ ہی تعلیم ان کی میراث ہے۔ معیاری تعلیم پر پنجاب کے ہر بچے کا حق ہے اور پنجاب حکومت یہ حق انہیں پہنچا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے پسماندہ ترین علاقوں میں دانش سکولز قائم کرکے معیاری تعلیمی سہولیات کے دروازے غریب خاندانوں میں آنکھ کھولنے والے بچوں کیلئے کھول دیئے ہیں۔ دانش سکولز سسٹم پانچ برس سے کامیابی سے چل رہا ہے اور ان تعلیمی اداروں نے غریب اور بے سہارا بچوں کیلئے مفت تعلیمی سہولیات کے علاوہ قیام و طعام کی بھی مفت سہولت فراہم کی ہے۔ پنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اور اس پروگرام پرموثر عملدرآمد کے ذریعے تعلیم عام کرنے میں مدد مل رہی ہے۔شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے وسائل دیئے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...