آئندہ بجٹ میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی رقم مختص کی جائے
لاہور(لیڈی رپورٹر) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما بیگم مہناز رفیع،عورت فاؤ نڈیشن کی صوبا ئی منیجرممتاز ،سماجی رہنما مسرت مصباح نے بجٹ 2015-2016 کے حوالے سے تجا ویز دیتے ہو ئے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے خصو صی رقم مختص کی جا نی چا ہیے، خواتین کی تعلیم اورصحت کے شعبہ میں خصوصی تو جہ کی ضرورت ہے ، پاکستان میں زیا دہ تر خواتین زچگی کے دوران موت کے منہ میں چلی جا تی ہیں ان کے لئے خصو صی اقدامات کئے جا ئیں تاکہ زچگی کے دوران بڑھتی ہو ئی اموات کی شرح کو کم کیا جا سکے ،حکومت کی جانب سے خواتین کے حقوق کے لئے بلند وبا نگ دعوے کئے جا تے ہیں اور پچھلے بجٹ میں بھی بڑی رقم مختص کی گئی تھی لیکن وہ محض کا غذی کاررروائی کی حد تک تھی عملی طور پر خواتین آج بھی پہلے کی طرح مہنگا ئی اور مفلسی کی چکی میں پس رہی ہیں ، بہت سی ہنر مند خواتین سر ما یہ نہ ہو نے کی وجہ سے اپنا لو ہا نہیں منوا پا تیں ان کاریگر اور با ہمت خواتین کے لئے بھی بجٹ میں مخصوص کو ٹہ رکھا جا نا چا ہیے، بجٹ کو عوام دوست بجٹ ہو نا چا ہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز روز نا مہ پاکستان کو بجٹ تجا ویز میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔خواتین رہنماؤن ں نے مزید کہا کہ مہنگا ئی بہت ذیادہ ہے ،خواتین کے لئے گھر کا بجٹ چلا نا بڑا مشکل ہے بجٹ کو گھریلو بجٹ ہو نا چا ہیے تاکہ بنیا دی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے ۔ خواتین دوست بجٹ ہو نا چاہیے تا کہ ہر شعبہ میں کام کر نے والی عورت اس سے فا ئدہ اٹھا سکے۔