اوقاف ایمپلائزیونین میں کامیاب ہوکر ملازمین کو ان کا حق دلوائینگے،رانا محمد اعظم

اوقاف ایمپلائزیونین میں کامیاب ہوکر ملازمین کو ان کا حق دلوائینگے،رانا ...
 اوقاف ایمپلائزیونین میں کامیاب ہوکر ملازمین کو ان کا حق دلوائینگے،رانا محمد اعظم

  


 لاہور(رپورٹ: محمد نواز سنگرا)کامیاب ہو کر محکمہ اوقاف کے ملازمین کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔لاہور کی طرز پر تمام زونوں میں اوقاف کالونی کا قیام،500رہائشی مکانوں کی اوقاف ملازمین میں تقسیم کرنے کیلئے سرگرم رہیں گے،21مئی کو کامیابی شاہین گروپ کی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار اوقاف ایمپلائز یونین(شاہین گروپ)رجسٹرڈ کے عہدیداروں نے نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امید وار برائے چئیرمین رانا محمد اعظم نے کہا کہ شاہین گروپ اوقاف ملازمین کے دلوں کی دھڑکن ہے اور شاہین گروپ کو ملازمین کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔گریڈ ایک سے16تک کے ملازمین کے مسائل حل کروانا اولین ترجیح ہے۔محکمہ اوقاف کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کروانا ،ایل ڈی اے سے500رہائشی مکان لیکر ملازمین میں تقسیم کروانا اور لاہور کی طرز پر تمام زونوں میں اوقاف کالونیوں کا قیام عمل میں لانا شاہین گروپ کی ترجیحات میں شامل ہے۔امید وار برائے صدر محمد نعمان سیفی نے کہا کہ اوقاف ملازمین جانتے ہیں کہ شاہین گروپ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور توقع ہے کہ ملازمین حقیقی نمائندہ جماعت کا بھر ساتھ دیکر کامیاب کروائیں گے۔کامیاب ہو کر اوقاف رولز میں ترامیم کرواکر محکمے میں ترقی کے مواقع بڑھائیں گے۔محکمے میں بناولنٹ فنڈز کے قیام اور مالی امداد پر زور دیا جائے گا۔پیرا میڈیکل سٹاف کی ترقیاں اور درجہ چہارم کے ملازمین کو ضلع سے باہر ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہونے دیں گے۔امید وار برائے جنرل سیکرٹر ی محمد رفیق نے کہا کہ ایک گروپ انتظامیہ سے مدد اور سرکاری مشینر ی بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔انتخابی مہم چلانے کیلئے افسران کے ٹیلی فون اور ٹرانسپورٹ استعمال ہو رہی ہیجس پرافسران اور الیکشن کمیشن کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔سینئرنائب صد ر عطا محمد اور نائب صدر عمر خیام نے کہا کہ نئی ملازمتوں میں ملازمین کا کوٹہ بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔اس موقع پر فنانس سیکرٹری محمد یوسف،جوائنٹ سیکرٹری قاری طیب رشید،انفارمیشن سیکرٹری ملک محمد اسلم اعوان،آفس سیکرٹری غلام عباس،ممبر محمد عمران حنفی،مفتی محمد عارف،شکیل حمد،شاہد لطیف،میاں اعظم علی،رانا شفیق الرحمٰن،محمد فیاض اعوان ، محمد عرفان ،رانا محمد علی اور قمر زمان طور بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...