خواجہ سعد رفیق کی بحالی حق اور سچ کی فتح ہے،عائشہ رانا

خواجہ سعد رفیق کی بحالی حق اور سچ کی فتح ہے،عائشہ رانا
 خواجہ سعد رفیق کی بحالی حق اور سچ کی فتح ہے،عائشہ رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(پ ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ کی رہنما عائشہ رانا نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی بحالی حق اور سچ کی فتح ہے تحریک انصاف والے جتنا مرضی شور مچا لیں دھاندلی ثابت نہیں کر سکتے کیونکہ مسلم لیگ(ن) کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے چائنہ کے ساتھ حالیہ معاہدوں پر عملدرآمد سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا لیکن دھرنے اور احتجاج والے ملک کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے وہ حکومت کے ہر اچھے کام میں روڑ ے اٹکاتے ہیں عائشہ رانا نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق مقبول لیڈر ہیں ان سمیت ان کی جماعت میں کوئی بھی دھاندلی کا تصور بھی نہیں کر سکتا ،انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے حکومت واقعہ کی فوری تحقیقات کرا کر ذمہ داورں کو عبرتناک سزا دے