خود احتسابی

خود احتسابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


*اپنے خیالات پر نظر رکھو کیونکہ یہ الفاظ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
*اپنے الفاظ پر نظر رکھیئے کیونکہ یہ عمل کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔
*اپنی عادتوں پر نظر رکھئے کیونکہ یہ شخصیت کا روپ دار لیتی ہیں۔
*اپنی شخصیت پر نظر رکھیےء کونکہ یہ آپ کا مقدر بن جاتی ہے۔
*اپنے اعمال پر کیونکہ یہ عادات میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
*عارف وہ ہے جو راہ عشق میں اللہ کے سوا کچھ نہ دیکھئے۔
*مومن کی معراج نماز ہے اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں ہو سکتا۔
*ملک ایک کھیتی ہے عدل اسکا پاسبان ہے پاسبان نہ ہو تو کھیتی اجڑ جاتی ہے۔
*حاجت روائی کے لئے ’’سورۃ فاتحہ‘‘ کثرت سے پڑھنی چاہئے۔
*تم دوزخ سے نہ بھاگو بلکہ ایسے اعمال اختیار کرو کہ دوزخ خود تم سے دور بھاگے۔
*جس شخص کو سال بھر کوئی تکلیف یا رنج نہ پہنچے وہ جان لے کہ اس سے اسکا رب ناراض ہے۔
مریم سعید

’’سنہری باتیں‘‘
* تمہارارازتمہارا قیدی ہے افشاں ہو جانے کے بعد تم اس کے قیدی ہو جاؤ گے۔
*آنسوؤں کو مسکراہٹ میں بدل دو خوشیاں تلاش کرنا آسان ہو گا۔
*امن چاہتے ہو تو کان اور آنکھ استعمال کرو زبان نہیں۔
*گالی کا جواب مت دو کیونکہ کبوتر کوے کی بولی نہیں بولتے۔
*خاموشی ہزار سولوں کا جواب ہے۔
*ظلم کی رات کتنی لمبی کیوں نہ ہو سویرا ضرور ہوتا ہے۔
*کسی کے آنسوؤں کو زمین پر گرنے سے پہلے اپنے دامن میں جذب کر لو کیونکہ یہی انسانیت کی معراج ہے۔
سید توقیر طفیل(الہ آباد)

مزید :

ایڈیشن 2 -