گرمی اور لُو سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

گرمی اور لُو سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

موسم گرما کے آغاز میں درجہ حرارت بڑھ جانے سے انسانی صحت کے ساتھ ساتھ پرندے ،جانور، نباتات ہر چیز متاثر ہوئی ہے۔ درجہ حرارت کی زیادتی کے باعث پسینے کا اخراج زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث نمکیات اور پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور لُو لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

O۔۔۔اپنے روزمرہ کے معمولات میں ردوبدل کرکے ہم گرمیوں میں لو لگنے اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنا سکتے ہیں۔

O۔۔۔گرم موسم میں پانی کا استعمال بکثرت کریں۔ کم از کم 12-14کلاس پانی استعمال کریں۔

O۔۔۔جب بھی گھر سے باہر نکلیں سر ڈھانپ کر رکھیں۔ پیدل چلتے وقت چھتری کا استعمال کریں۔

O۔۔۔گہرے رنگ کی بجائے ہلکے رنگ کے کپڑے منتخب کریں۔

O۔۔۔کھانوں میں تلی ہوئی ،مرغن، بازاری یا باسی اشیاء سے پرہیز کریں۔

۔۔۔کدو کا رائتہ، کھیرے کا رائتہ یا پودینہ کا رائتہ صحت بخش ہے۔

پسینہ زیادہ آنے کی صورت میں ORS کا استعمال زیادہ کریں۔

O۔۔۔جو کے ستو شکر کے ساتھ استعمال کریں۔

O۔۔۔روزانہ غسل کریں۔ ممکن ہو تو دن میں دوبار غسل کریں۔ بازوؤں کے نیچے Deodorant استعمال کریں یا پھٹکری لگائیں تاکہ ناپسندیدہ بو سے آپ اپنے آپ کو اور اپنے ساتھ بیٹھنے والوں کو بچا سکیں۔

O۔۔۔پیاز کا استعمال زیادہ کریں۔

O۔۔۔سبز مرچ کا ضرور استعمال کریں۔ یہ ہاضمے کو بہتر کرتی ہے اور ہیضے سے بچاتی ہے۔

O۔۔۔دودھ، دہی کا استعمال زیادہ کریں۔

اپنی جلد کودھوپ سے بچائیں۔

الٹرا وائیلٹ شعاعیں جلد کے لئے انتہائی مضر ہیں ان کے باعث Skin Cancer (جلدکاسرطان )تک ہو سکتا ہے۔ گرمیوں میں اپنی جلد کو دھوپ سے بچانے کے لئے Sun Block استعمال کریں۔ عرق گلاب بہترین Skin Loverہے۔ چہرے پر عرق گلاب کا لیپ کریں۔ ایلوویرا قدرتی موئسچرائز رہے اور قدرتی Sun Block ہے اس کا گودا چہرے پر لگائیں۔

گرمی کا استقبال کھلے دل سے کریں اس سے بچنے کے طریقوں پر عمل کریں۔ ہائے گرمی، اُف گرمی کی رٹ لگانے سے گرمی کم نہیں ہوگی، بلکہ اس کا احساس بڑھ جائے گا اور گرمی میں سردی تو ہو نہیں سکتی۔ اس لئے گرمی میں گرمی کا ہونا کوئی عجوبے کی بات نہیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کرکے اپنے انرجی لیول کو قائم رکھیں۔ گرم موسم تو آکر چلے جاتے ہیں۔ گرم مزاجی سے بچئے کیونکہ یہ آپ دوسروں کے لئے ناپسندیدہ بنا دیتی ہے اور تنہا کر دیتی ہے۔

***

مزید : ایڈیشن 2


loading...