پاکستانی طلبا نے فارمولا ون کار بنا ڈالی

پاکستانی طلبا نے فارمولا ون کار بنا ڈالی

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کسی طور کمی نہیں اس بات کا اندازہ تب لگایا جا سکتا ہے جب ہمارے طلباء اور انجینئرز کو مواقع اور ریسورسز فراہم کئے جائیں گے۔

دنیا کی مقبول ترین فارمولا فن ریس میں استعمال ہونے والی گاڑیاں نہایت بڑی اور مہنگی کمپنیوں کی جانب سے بنائی جاتی ہیں ایسے میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے فارمولہ ریس کار بنا ڈالی جو 9 جولائی سے لندن میں ہونے والی ریس میں حصہ لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق فارمولہ ون ریس کار کراچی کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 32 طلباء کے گروپ نے تیار کی جس میں 4 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ حیران کن کام ان نوجوان انجینئرز نے اپنے بل بوتے پر کیا ہے۔ یہ گاڑی 9 سے 13 جولائی تک لندن میں ہونے والی سلور اسٹون ریس میں شرکت کرے گی۔ ہر سال ہونے والی اس ریس میں 600 سی سی کی گاڑیاں حصہ لیتی ہیں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا کی جانب سے تیار کی گئی 16 لاکھ روپے کی لاگت سے یہ ریس کار مکمل طور پرپاکستان میں تیار کی گئی ہے ان ہنر مندطلبا کا کہنا ہے کہ اگر ان کاروں کو بڑے پیمانے پر یہاں بنایا جائے تو ان کی لاگت بھی کم ہو جائے گی اور پاکستان اس کی بدولت خاصا زر مبادلہ کما کر ترقی کے نئے راستے کھول سکتا ہے ۔یہ کار مستقبل میں پاکستان کے لئے نئی انوسٹمنٹس بھی لاسکتی ہے اور پاکستان کا دنیا بھر میں امیج بہتر بھی ہوگا۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...