سرکاری افسر کو مودی کے سامنے کا لا چشمہ پہننا مہنگا پڑ گیا ،نوٹس جار ی کر دیا

سرکاری افسر کو مودی کے سامنے کا لا چشمہ پہننا مہنگا پڑ گیا ،نوٹس جار ی کر دیا
سرکاری افسر کو مودی کے سامنے کا لا چشمہ پہننا مہنگا پڑ گیا ،نوٹس جار ی کر دیا

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سرکاری افسر کو کاسیاہ چشمہ پہن کر ملنے پر نوٹس جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مودی کے غصے کا شکار ہونے والا سرکاری افسر ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کا کلکٹر ہے جس نے مودی کا استقبال سیاہ شیشے والی عینک پہن کر کیا جس پر مودی کو سرکاری افسرا کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور کلکٹر کو نوٹس جاری کر دیا ۔

نوٹس میں کہا گیاہے کہ کلکٹر نے وزیراعظم کے استقبال کیلئے جو لباس پہنا وہ رسمی نہیں تھا اوپر سے سیاہ چشمہ بھی ضابطہ اخلاق کے الٹ تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مودی سرکار کے اس نوٹس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے ریاست کے وزیر بھی سرکاری ملازم ہیں ان پر بھی ڈریس کوڈ کی پابندی لگائی جائے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...