کرنسی سمگلنگ میں منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف، ایان علی کیخلاف سنگین منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور

کرنسی سمگلنگ میں منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف، ایان علی کیخلاف سنگین منی ...
 کرنسی سمگلنگ میں منظم گروہ ملوث ہونے کا انکشاف، ایان علی کیخلاف سنگین منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور

  


راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں زیرحراست ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر کی گئی کی درخواست کسٹم عدالت میںسماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔ درخواست کسٹم انٹیلی جنس کی طرف سے دائر کی گئی۔

کسٹم انٹیلی جنس نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ماڈل ایان علی کا کیس کرنسی سمگلنگ نہیں بلکہ منی لانڈرنگ کا سنگین کیس ہے، اس معاملے میں ایک منظم گروہ ملوث ہے۔ماڈل کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کی جائے تاکہ اس منظم گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جا سکے۔

عدالت نے کسٹم انٹیلی جنس کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایان علی کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 25مئی کو عدالت میں طلب کر لیاہے۔

مزید : تفریح /اہم خبریں


loading...