پاک زمبابوے سریز،ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاک زمبابوے سریز،ٹکٹوں کی فروخت شروع
پاک زمبابوے سریز،ٹکٹوں کی فروخت شروع

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری آ گئی ہے ،پاک زمبابوے کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی میچ کی ٹکٹ 250روپے سے لے کر 1500روپے تک ہے جبکہ ون ڈے میچز کی ٹکٹ 150روپے سے 1000روپے تک ہے ۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 22مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو رورز قبل ہی ٹکٹوں کی فروخت کیلئے کام شروع کر دی گیاتھا تاہم حتمی طورپر پاک زمبابوے سریز کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغا زکر دیا گیاہے ۔پاک زمبابوے کرکٹ سریز کی ٹکٹیںآن لائن بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...