این اے 122دھاندلی کیس ،الیکشن ٹریبونل نے عمران خا ن کے وکیل کی استدعامنظور کر لی

این اے 122دھاندلی کیس ،الیکشن ٹریبونل نے عمران خا ن کے وکیل کی استدعامنظور کر ...
این اے 122دھاندلی کیس ،الیکشن ٹریبونل نے عمران خا ن کے وکیل کی استدعامنظور کر لی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کے وکیل نے الیکشن ٹریبونل سے نادراحکام کے بیان پر فوری جرح کرنے سے معذرت کی اور استدعاکی پی پی 147کی رپورٹ آنے پر این اے 122اور پی پی 147پر اکھٹی جرح کریں گے جسے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے منظور کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نادراحکام کی جانب سے این اے 122کی فرانزک روپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کروادی گئی تھی لیکن پی پی 147کی رپورٹ نہیں جمع کروائی گئی جس پر عمران خان کے وکیل نے نادراحکام سے جرح شروع کرنے پر پہلے پوچھا کہ این اے 122کی رپورٹ آگئی ہے اورپی پی 147کی رپورٹ بھی آنی چاہیے جس پر نادراحکام نے کہا کہ 25مئی کو رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کروا دی جائے گی۔ عمران خان نے عدالت سے دونوں روپورٹوں پر اکھٹی جرح کرنے کی استدعا کی جسے الیکشن ٹریبونل نے منظور کرلیا ۔

اس سے قبل چیئرمین نادرا اور جنرل منیجر نادران نے الیکشن ٹریبونل میں این اے 122کی فرانزک رپورٹ کے حوالے سے اپنا بیان قلمبند کروا یا تھا جس میں نادرا حکام کا کہناتھا کہ جس میں انہو ںنے کہا کہ فرانزک رپورٹ قانون کے مطابق ہے اور رپورٹ کی تیاری میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی ۔

حکام نادر ا کی جانب سے بیان قلمبند کروائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ایاز صادق کے وکلاءجرح کریں گے اور آئندہ سماعت پر دونوں فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کا موقع دیا جائے گا۔

مزید : لاہور /Headlines


loading...