حساس اداروں نے سانحہ صفورا میں پھینکے گئے پمفلٹ چھاپنے والے پرنٹنگ پریس کا سراغ لگا لیا

حساس اداروں نے سانحہ صفورا میں پھینکے گئے پمفلٹ چھاپنے والے پرنٹنگ پریس کا ...
حساس اداروں نے سانحہ صفورا میں پھینکے گئے پمفلٹ چھاپنے والے پرنٹنگ پریس کا سراغ لگا لیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں نے سانحہ صفور ا میں پھینکے گئے پمفلٹ چھاپنے والے پرنٹنگ پریس کا سراغ لگا لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق حساس ادارو ںنے عائشہ منزل ،آرام باغ اور پاکستان چوک پر واقعہ پرنٹنگ پریس پر چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیاہے اور ان سے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیاہے ۔

سیکیورٹی ذرائع پرنٹنگ پریس کا سراغ لگانے کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں ،سانحہ صفورا میں استعمال ہونے والا پمفلٹ غیر ملکی ڈاکٹر ڈیبرا لوبوکیس میں پھینکے جانے والے پمفلٹ سے مماثلت رکھتاہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...