امریکا اور چین خطے میں قیام امن کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے: جان کیری
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا اور چین خطے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیرخارجہ جو ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں، نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں امن و امان، افغانستان کی صورتحال اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران جان کیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔