بلاول بھٹو نے آکسفورڈ میں کلاسیں اٹینڈ نہیں کیں، آن لائن امتحان دیا

بلاول بھٹو نے آکسفورڈ میں کلاسیں اٹینڈ نہیں کیں، آن لائن امتحان دیا
بلاول بھٹو نے آکسفورڈ میں کلاسیں اٹینڈ نہیں کیں، آن لائن امتحان دیا

  


لندن (آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے کی سند حاصل کرنے کے بارے میں مزید معلومات ملی ہیں۔ ان کی ڈگری حاصل کرنے کی تقریب میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو اور بلاول کی دونوں بہنیں آصفہ اور بختاور شامل تھیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جب بلاول بھٹو زرداری نے ایم اے میں داخلہ لیا تو وہ پاکستان میں تھے اور شاید لاڑکانہ میں جشن کی تیاریاں کر رہے تھے۔ تاہم انہوں نے یہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں کلاسیں اٹینڈ نہیں کیں بلکہ ”آن لائن“ امتحان دیا ہے۔

جس کے تحت وہ مسلسل موصول ہونے والے سوالوں کے جوابات نیٹ کے ذریعے دیتے رہے تھے۔ لندن کے سیاسی حلقوں نے ان کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے اپنی تعلیم میں اضافہ کیا۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ”آن لائن“ تعلیم ہمارے ہاں ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرح ہے جس میں ہر سمسٹر کے خاتمے پر سوالنامہ موصول ہوتا ہے جس کا جواب طالب علم کو نیٹ کے ذریعے بھجوانے کی آزادی ہے اور طالب علم کلاس اٹینڈ کرنے کی زحمت سے بچ جاتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اس طرح مزید تعلیم بھی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...