زمبابوے کا دورہ پاکستان ،سیکیورٹی پلان تبدیل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے مطابق زمبابوے کو وی وی آئی پی کادرجہ دیا جائے گا اورچھ ہزار ہلکار تعینات کئے جائیں گے جن میں سے تین ہزار اہلکار سٹیڈیم کے باہر ڈیوٹی دیں گے، 80گاڑیاں ان کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی جبکہ ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی موجودگی میں سیکیورٹی پلان کے تحت آج صبح فل ڈریس ریہرسل کی گئی جس میں سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑیوں میں پی سی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم اور ایئرپورٹ تک مارچ کیا اور سیکیورٹی پلان کے تحت تمام امورکا جائزہ لیا ۔