سمجھ نہیں آیا کہ تحریک انصاف کے وکیل نے جرح کیلئے وقت کیوں مانگا: علی صادق

سمجھ نہیں آیا کہ تحریک انصاف کے وکیل نے جرح کیلئے وقت کیوں مانگا: علی صادق
سمجھ نہیں آیا کہ تحریک انصاف کے وکیل نے جرح کیلئے وقت کیوں مانگا: علی صادق

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیٹے علی صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل نے جرح کیلئے وقت مانگا ہے سمجھ نہیں آیا کہ وکیل نے وقت کیوں مانگا ہے۔الیکشن ٹربیونل سے باہر گفتگو کرتے ہوئے علی صادق کا کہنا تھا کہ ہمارا ضمیر صاف ہے اللہ تعالیٰ بھی دیکھ رہا ہے کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے آپ جو لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں اس کا جواب کون دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کاغذ لہرانے کے بعد کہا گیا کہ منظم دھاندلی پکڑی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ تاخیری حربے کون استعمال کر رہے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...