دہشتگرد قوم کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ،دہشت گردی کے واقعات پر استعفے نہیں مانگے جاتے :چوہدری نثار

دہشتگرد قوم کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ،دہشت گردی کے واقعات پر استعفے نہیں ...
دہشتگرد قوم کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں ،دہشت گردی کے واقعات پر استعفے نہیں مانگے جاتے :چوہدری نثار

  


جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ دہشت گردی کا مقصد قوم کو آپس میں لڑانا ہے لیکن ہمیں متحد ہوناہے اور ہم پاکستان کو پرامن بنائیں گے ،یہ جنگ ہر صورت جیتیں گے کیونکہ ہم حق پر ہیں ۔کلرسیداں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے واقعات پر وزراءسے استعفے نہیں مانگے جاتے اور دنیا میں بہت بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ، نائن الیون کے بعد امریکا میں کسی نے استعفیٰ نہیں مانگا ،اس لیے ہمیں دہشت گردی کا مقابلہ متحدہ ہوکر کرناہے کیونکہ دہشتگرد قوم کو آپس میں لڑاناچاہتے ہیں ۔چوہدری نثار کا کہناتھاکہ آج پاکستان میں دہشت گرد مخصو ص لوگوں کو چن چن کر مار ہے ہیں اور یہ دہشت گردی کے واقعات قوم کو تقسیم کرنے کیلئے ہوتے ہیں اس لیے آج ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

چوہدری نثار کا کہناتھا کہ دھرنوں اور گالم گلوچ کی سیاست ملک کیلئے تباہ کن ہے ،تھانہ کچہری کی سیاست کو عوام کی مدد کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کلرسیداں میں جوترقیاتی کام ہوئے ان کی کہیں نظیر نہیں ملتی اور کوشش ہے کہ کلر سیداں دوسرے علاقوں کی طرح ترقی کرے۔

ا ن کا کہناتھا کہ اگر ان کے پاس کسی بھی ذریعے سے شکایت آئے تو اس پر کارروائی ہوتی ہے اور میری کوشش ہے کہ اس علاقے کے ہر مظلوم کی آواز میرے تک پہنچے۔

مزید : جہلم


loading...