بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے انوشکا شرماکو بھابھی کا خطاب دیدیا

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے انوشکا شرماکو بھابھی کا خطاب دیدیا
بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے انوشکا شرماکو بھابھی کا خطاب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویرات کوہلی اور انوشکا شرماکی محبت کے چرچے عام ہیں اور جوڑی نے حالیہ دنوں میں تعلقات کا انکشاف کر بھی کر دیاہے جس کے بعدبھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یورا ج سنگھ نے انوشکا شرما کو ’بھابھی ‘کا خطاب دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے یہ خطاب انوشکا شرما کی نئی فلم ممبئی ویلوٹ کی تصویرشیئر کرتے ہوئے دیا،’ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے کمنٹس میں یووراج سنگھ نے لکھا کہ ’اوئے ہوئے، روزی بھابھی نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں‘۔ انہوں نے فلم میں انوشکا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید :

تفریح -