کل جماعتی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری،حکومت اقتصادی راہداری کا اصل روٹ بحال کرے:اعلامیہ

کل جماعتی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری،حکومت اقتصادی راہداری کا اصل روٹ ...
کل جماعتی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری،حکومت اقتصادی راہداری کا اصل روٹ بحال کرے:اعلامیہ

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے پاک چین اقتصادی راہداری خوش آئند ہے اسے متنازع نہ بنایا جائے اور حکومت کو خبر دار کرتے ہیں کہ اقتصادی راہدارکا اصل روٹ برقرار رکھا جائے ۔

اے این پی کے زیر اہتمام ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ روٹ کا متنازع نہ بنایا جائے اور گوادر بندرگاہ پر پہلا حق بلوچستان کاہے ،اقتصادی راہداری کے اصل روٹ کو بحال کیا جائے کیونکہ مختصر روٹ سے اخراجات بھی کم ہوں گے۔اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کا بھر پور احترام کرتے ہیں پاک چین اقتصادی راہداری خوش آئند ہے ۔

مزید : کوئٹہ


loading...