رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقہ پاک کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہو اجس دہشت گرد بابل ڈاڈا سمیت چار دہشت گرد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رینجرزنے خفیہ اطلاعات پر پاک کا لونی میں چھاپہ مار کارروائی کی جس دورا ن دہشتگردوں نے فرار ہونے کیلئے رینجرز پر فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد ہلا ک ہو گئے جبکہ 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیاہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم اے بی ایل سے تھا۔
رینجرز نے ہلا ک ہونے والے دہشت دہشت گردوں کے رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران پمفلٹ اور لڑیچر اپنے قبضہ میں لے لیاہے ۔