پاکستان میں ’’را‘‘ کے نیٹ ورک سے متعلق آئی ایس آئی کو قابل ذکر کامیابی

پاکستان میں ’’را‘‘ کے نیٹ ورک سے متعلق آئی ایس آئی کو قابل ذکر کامیابی
پاکستان میں ’’را‘‘ کے نیٹ ورک سے متعلق آئی ایس آئی کو قابل ذکر کامیابی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں امن وامان کو تباہ کرنے اور یہاں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے بھارت کے رسوائے زمانہ خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے پورے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات یکجا کرلی گئی ہیں اس سلسلے میں پاکستان کے خبر رسائی کے قومی ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو قابل لحاظ کامیابی ملی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دہشتگردی کی وارداتوں کی سرپرستی کرنے کے حوالے سے بدترین شہرت رکھنے والی ’’را‘‘ کے بین الاقوامی رابطوں اور لین دین کے بارے میں بھی ٹھوس ثبوت حاصل کرلئے گے ہیں جس نے اس مقصد کیلئے پاکستان کے پڑوسی ملک میں موجود اپنے افسروں کو ٹاسک دے رکھے ہیں وہ پاکستان میں دہشگردی کرنے والے عناصر کو نہ صرف تربیت مہیا کرتے ہیں بلکہ انہیں اسلحہ، گولہ بارود اور سرمایہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ’’را‘‘ نے وہی طریق کار اختیار کررکھا ہے جو بدنام زمانہ اسرائیلی ادارے ’’موساد‘‘ سے منسوب ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...