شوہر نے بیوی کیساتھ قابل اعترض حالت میں دیکھ کر دوست کو قتل کر دیا

شوہر نے بیوی کیساتھ قابل اعترض حالت میں دیکھ کر دوست کو قتل کر دیا
شوہر نے بیوی کیساتھ قابل اعترض حالت میں دیکھ کر دوست کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)شوہر نے بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبے میں دوست کو ہتھوڑے کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم امداد اور اسکی بیوی کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون سی بلاک میں رہائش پذیر بہاولنگر کے امداد کی بیوی فوزیہ نے اپنے شوہرکے دوست شفیق عامر کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے تھے۔ گزشتہ روز امداد کسی کام کے سلسلے میں دو روز کے لیے شہر سے باہر گیا ہوا تھا مگر وہ ایک روز قبل ہی گھرواپس آگیا رات دوبجے جب وہ اپنے گھر پہنچا تو دیکھا اس کا دوست شفیق اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود تھا جسے دیکھ کرامدادمشتعل ہو گیا اورہتھوڑے کے وارکرکے شفیق عامرکو قتل کردیا۔

مزید :

لاہور -