حوثی باغیوں کے زخمی فیلڈ کمانڈرابو علی دم توڑ گئے

حوثی باغیوں کے زخمی فیلڈ کمانڈرابو علی دم توڑ گئے
حوثی باغیوں کے زخمی فیلڈ کمانڈرابو علی دم توڑ گئے

  


صنعا(دنیا رپورٹ)سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں زخمی ہونے والے حوثی باغیوں کے فیلڈ کمانڈر ابو علی الحاکم دم توڑ گئے۔ادھر سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے حوثی شیعہ باغیوں کو خبردار کیا ہے کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی وجہ سے پانچ روزہ فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکے گا۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ابو علی الحاکم سعودی عرب کی جانب سے منگل کی رات سے جاری جنگ بندی سے قبل ایک فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...